خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخاب کا دوسرے مرحلے کب شروع ہوگا، الیکشن کمیشن آج چار بجے فیصلہ سنائے گا۔۔۔ وکیل درخواستگزار کا کہنا تھا کہ مارچ کےآخر میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی ہے، چیف الیکشن کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات کیسے رائے دے سکتا ہے کہ الیکشن ہوسکتے ہیں یا نہیں؟ سانحہ مری الیکشن موخرکرنے کی کوئی دلیل نہیں
چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت دو رکنی کمیشن نے کے پی بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق کیس کی سماعت کی، وکیل درخواستگزار نے مؤقف اپنایا مارچ کے آخر میں بارش ،برفباری اورلینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی ہے جس پر ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے شمائل بٹ نےسانحہ مری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا سانحہ مری میں لوگ گاڑیوں میں انتقال کرگئے جس پرچیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ سانحہ مری الیکشن موخرکرنے کی کوئی دلیل نہیں ہے ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ 15 مارچ تک اٹھارہ میں سے 15 اضلاع میں درجہ حرارت منفی میں ہوگا چیف الیکشن کمشنر بولے کہ گلگت بلتستان میں برف سے ڈھکے میدانوں میں جلسے ہوتے رہے ہیں، جمہوریت کی مضبوطی کیلئےبلدیاتی الیکشن بہت ضروری ہیں، ایڈووکیٹ جنرل نےرمضان المبارک کابھی ذکرکیا تو چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ کیا رمضان میں الیکشن نہیں ہو سکتا؟ ایڈووکیٹ جنرل کے پی بولے الیکشن کمیشن ہمیشہ روزہ داروں کی سہولت کیلئے رمضان میں انتخابات نہیں کراتا،دلائل مکمل ہونے پرالیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
سانحہ مری الیکشن موخرکرنے کی کوئی دلیل نہیں چیف الیکشن کمشنر آج چار بجے فیصلہ
RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Recent Comments
سینیٹر اعظم خان سواتی کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد! ٹی وی چینل پر بطور مہمان بلانے پر پابندی
on
سینیٹر اعظم خان سواتی کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد! ٹی وی چینل پر بطور مہمان بلانے پر پابندی
on
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ : کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے افسران سے خطاب
on