وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے لیے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان بڑے شہروں میں میئرز کے لیے نامزدگیوں پر بھی غور کریں گے جب کہ وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات میں میرٹ پر ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات پوری قوت سے کرائے جائیں گے۔ عوام کے پاس پی ٹی آئی سے بہتر کوئی آپشن نہیں۔