کوہاٹ انڈس ہائی وے پر خود کار ہتھیاروں سے بھری گاڑی پکڑی گئی. ڈی پی او محمد سلیمان
کارروائی میں ہتھیاروں کے بین الصوبائی سمگلر حمید اللہ سکنہ مردان کو اسلحے سے بھری موٹر کار سمیت گرفتار کر لیا گیا. ڈی پی او
پکڑے جانے والے ہتھیاروں میں 3 ایس ایم جی رائفل، 2 ایم سیکسٹین رائفل، 2 مارک فور رائفل، 4 بندوق، 31 پستول اور 9000 کارتوس شامل ہیں. ڈی پی او محمد سلیمان
انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ایس ایچ او ایم آر ایس ہمایون خان اور انکی پولیس ٹیم کی طرف سے عمل میں لائی گئی. ڈی پی او
پولیس پارٹی نے ٹنل ٹول پلازہ کے قریب ناکہ بندی کی کارروائی میں موٹر کار کے خفیہ خانوں سے اسلحہ برآمد کیا، پکڑا جانیوالا اسلحہ درہ آدم خیل سے ملک کے مختلف شہروں کو سمگل کیا جارہا تھا، ڈی پی او محمد سلیمان