Wednesday, June 7, 2023
HomeInternational newsجنوبی کوریا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح  میں خطرناک حد...

جنوبی کوریا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح  میں خطرناک حد تک اضافہ 

 جنوبی کوریا میں کورونا کے مثبت کیسوں کی تعداد ایک دن میں20 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔ یہ پچھلے دو سالوں کے دوران  ایک دن میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

کورونا کے تازہ کیسز میں سے80  فیصد کے قریب اومی کرون  ویریئنٹ کے  ہیں۔ کوریا ڈیزیز کنٹرول ایجنسی نے اس ماہ کے آخر تک کورونا وائرس کے انفیکشن کی ایک بڑی لہر کے امکان کو ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اومی کرون کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے  روزانہ کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوسکتی ہے۔  خیال رہے کہ جنوبی  کوریا کی کل آبادی کے 53 فیصد حصے  کو کورونا سے بچاؤ کی بوسٹر ڈوز لگائی جا چکی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments