خرم شیر زمان کا بیان
کراچی طارق روڈ پر فائرنگ سے 60 سالہ شہری کی ہلاکت کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، خرم شیر زمان
دوسری جانب دھوراجی میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں
شہر میں روزانہ ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کا خون بے فکری سے بہایا جا رہا ہے
سندھ حکومت اور پولیس کی نااہلی سے رواں سال 27 واقعات ڈکیتی مزاحمت کے رپورٹ ہوئے
کراچی میں راہزنی کے واقعات کے خاتمے کیلئے سخت حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے
سندھ حکومت نے شہر کی پولیس کو سیاستدانوں کے تحفظ کیلئے تعینات کیا ہوا ہے
سندھ کی پولیس اپنی خدمات کے بجائے سیاسی سرگرمیوں میں پیش پیش
شہر میں لٹیروں کی حکمرانی ہے اور پولیس بے بس لاچار ہے
کراچی میں امن و امان قائم رکھنا پولیس کے بس میں نہیں
طارق روڈ، دھوراجی میں پیش آنے والے واقعات پر دلی افسوس ہے
شہر میں راہزنی کے واقعات کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے