پاکستان کے جنوب مشرقی صوبے سندھ میں ایک شخص نے شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر ایک لڑکی کو بے دردی سے قتل کر دیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ ملزم جس کی شناخت واحد بخش لاشاری کے نام سے ہوئی ہے، 18 سالہ پوجا کماری سے اسلام قبول کرنے کے بعد شادی کرنا چاہتا تھا۔
واقعے کے دن لاشاری نے سکھر ضلع کے شہر گھوٹکی میں کماری کے گھر میں گھس کر اسے اغوا کرنے کی کوشش کی۔
تاہم مزاحمت کرنے پر وہ مشتعل ہو گیا اور اس پر فائرنگ کر دی جس سے لڑکی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس نے ہندو لڑکی کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔
دریں اثناء پوجا کماری کے لواحقین نے بہیمانہ قتل کے خلاف سڑک پر احتجاج کیا اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔