Sunday, September 24, 2023
HomeNational newsاسلام آباد ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے بجائے نئے آرڈی نینس کے تحت وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روک دیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے جب ملک جنگ کی حالت میں ہو اور اسمبلی کا اجلاس نا ہو سکتا ہو صرف تب آرڈیننس جاری ہو سکتا ہے۔ پارلے منٹ سیشن میں ہو تو آپ کیسے آرڈیننس جاری کر سکتے ہیں؟ الیکشن کمیشن کو روک دیتے ہیں آپ آرڈیننس قومی اسمبلی کے سامنے پیش کر دیں

جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے مزدور یونین، سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن اور دیگر درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی، قاضی عادل، کاشف ملک و دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہا اگر الیکشن ہوجاتا ہے اور جس دن آرڈیننس ختم ہوگا تب کیا ہوگا؟ حکومتی وکیل نے عدالتی استفسار پر بتایاخیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن ہوئے ہیں۔ عدالت نے کہا بلدیاتی نمائندوں کے پاس تو اختیارات نہیں تھے کیا فیڈرل گورنمنٹ نے فنڈز جاری کئے؟یونین کونسل کے پاس تو فنڈ ہی نہیں تھے۔ پارلے منٹ سیشن میں ہو تو آپ کیسے آرڈیننس جاری کر سکتے ہیں؟ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی موجودگی میں آرڈی نینس کے ذریعے نیا بلدیاتی نظام کیوں لایا گیا؟ حکومتی وکیل نے بتایا 19 نومبر کو پارلے منٹ کا سیشن ختم ہو گیا تھا 23 نومبر کو آرڈیننس جاری ہوا۔آرڈیننس اس وجہ سے جاری کیا کیونکہ الیکشن کمیشن نے 25 نومبر کی ڈیڈ لائن تھی۔ عدالت نے کہا 14 فروری 2021 کو بلدیاتی ادارے ختم ہوئے نومبر تک کیا اسی طرح رہا؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو آرڈر کیا تھا کہ دس روز میں قانون بتائیں۔ عدالت نے کہا الیکشن کمیشن کو روک دیتے ہیں آپ آرڈیننس قومی اسمبلی کے سامنے پیش کر دیں۔ کیس کی مزید سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی گئی

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments