Tuesday, October 3, 2023
HomeNational newsعورت مارچ آپ کا رائٹ ہے آئین نے آپ کو مارچ کا...

عورت مارچ آپ کا رائٹ ہے آئین نے آپ کو مارچ کا حق دیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلہ

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور عورت مارچ آرگنائز خود طے کریں، اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم، ڈپٹی کمشنر اور آرگنائزر مارچ کی جگہ طے کر لیں، اسلام آباد ہائی کورٹ، اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے عورت مارچ کی اجازت نا دینے کے خلاف کیس، ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عورت مارچ کی درخواست پر سماعت کی عورت مارچ کی جانب سے وکیل دانیال حسن اور زینب جنجوعہ عدالت کے پیشِ
کیا ایشو ہے ہر سال یہ ہوتا ہے عورت مارچ ہے ، جسٹس طارق محمود جہانگیری
ویمن ڈیموکریٹک فرنٹ کی طرف سے خواتین ہمارے پاس آئیں، ڈپٹی کمشنر
ہم نے ان کے ایک گروپ کو چھ مارچ کی اجازت دی تھی انہوں نے چھ مارچ کر لیا ہے، ڈپٹی کمشنر
میں ان کو بہتر جگہ دینے کے لیے تیار ہوں سیکورٹی کے لیے خود موجود ہوں گا، ڈپٹی کمشنر
یہ عورت مارچ ہے اور یہ پریس کلب سے ڈی چوک جائے گا، وکیل دانیال حسن
آپ کی اپنی سیفٹی ہے آپ ایف نائن پارک رکھ لیں، جسٹس طارق محمود جہانگیری
ہم جو پر امن رہتے ہیں ان کو کہہ رہے ہیں کسی اور جگہ چلے جائیں، وکیل زینب جنجوعہ
عورت مارچ پبلک اسپیس کو کلیم کرنے کے لیے ہوتی ہے ، وکیل زینب جنجوعہ
عورت مارچ آپ کا رائٹ ہے آئین نے آپ کو مارچ کا حق دیا ہے، عدالت
ایشو وینیو کا ہے آپ ان کے ساتھ بیٹھ کر یہ طے کر لیں، جسٹس طارق محمود جہانگیری
اگر پارکوں تک محدود رہنا ہوتا تو وہاں تو عورتیں پہلے بھی جاتی رہتی ہیں، آرگنائزر عورت مارچ

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments