Tuesday, October 3, 2023
HomeNational newsاسلام آباد سی ڈی اے کوڑا رہائشی علاقوں میں پھینکنے لگا جسٹس...

اسلام آباد سی ڈی اے کوڑا رہائشی علاقوں میں پھینکنے لگا جسٹس بابر ستار برہم

اسلام آباد میں کوڑا کرکٹ رہائشی سیکٹرز میں پھینکنے کا انکشاف ہونے پر اسلام آبادہائیکورٹ نے سی ڈی اے کی جانب سے رہائشی سیکٹرز میں کوڑا پھینکنے پر پابندی عائد کردی ہے
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے اسلام آباد کے رہائشی سیکٹرز میں کوڑا کرکٹ سے متعلق کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس عدالت نے استفسار کیا کہ اسلام آباد میں کوڑا سائیڈ اور ڈمپنگ سائیڈ نہ بنانے کا ذمہ دار کون ہے جس پر سی ڈی اے کے نمائندہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں کوڑا ٹھکانے لگانے کے لیے کوئی ویسٹ مینجمنٹ سکیم نہیں۔ اسلام آباد میں کوڑا پھینکنے کے لیے کوئی زمین ہے نہ ہی سائٹ ہے۔ عدالت نے سی ڈی اے کی جانب سے رہائشی سیکٹرز میں کوڑا پھینکنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے اٹارنی جنرل، ایڈوکیٹ جنرل ، سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے سیکرٹری کابینہ ، سیکرٹری داخلہ ، انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 31 مارچ تک ملتوی کردی ہے

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments