Thursday, December 7, 2023
Homeentertainmentسورج کے بارے میں کچھ دلچسب معلومات

سورج کے بارے میں کچھ دلچسب معلومات

سورج کے بارے میں کچھ دلچسب معلومات.

ویسے تو ہماری کہکشاں ملکی وے (Milky Way)میں قریب دو سو ارب ستارے موجود ہیں
اور ہمارا سورج بھی انہیں دو سو ارب ستاروں میں سے ایک ہے

لیکن دو سو ارب ستاروں میں سے صرف ایک ستارہ سورج ہمارے لیے بہت اہم ہے
وہ اس لیے کہ ہم اسی ستارے سورج کے نظام میں موجود ایک سیارے (Planet)زمین (Earth) پر موجود ہیں

ہمیں مطلوب توانائی کا ایک بڑا حصہ سورج سے ملتا ہے

سورج ایک G2 ستارہ ہے
G2 ایسے ستارے کو کہا جاتا ہے جس کا درجہ حرارت تقریبا 5,000 کیلون سے لیکر 6,000 کیلون کے درمیان ہوتا ہے
اور یہ ستارہ پیچیدہ کیمسٹری کا حامل ہوتا ہے یعنی اس میں مختلف قسم کے بھاری عناصر بھی پائے جاتے ہیں

سورج کی سطح بنیادی طور پر ہائیڈروجناور ہیلیم سے بنی ہے۔ اس میں ہائیڈروجن کا تناسب تقریباً 74% بلحاظ کمیت یا 92% بلحاظ حجم اور ہیلیم کا تناسب تقریباً %24 بلحاظ کمیت یا %7 بلحاظ حجم ہے ۔ اس کے علاوہ دوسرے عناصر جیسے لوہا، نکل، آکسیجن، سیلیکان، سلفر، میگنیشیم، کاربن، نیون، کیلشیماور کرومیم معمولی مقدار میں موجود ہیں

ایک G2 ستارے کی اوسط عمر کے لحاظ سے سورج کی عمر کا اندازہ 4.6 ارب سال لگایا گیا ہے

سورج ہر سیکنن ٹن ہائیڈروجن خرچ کرتا ہے
سائنسدانوں کے ایک محدود اندازے کے مطابق سورج جس حساب سے ہائیڈروجن کو بطور ایندھن استعمال کر رہا ہے
اس لحاظ سے سورج اپنے کور میں موجود ہائیڈروجن اگلے پانچ ارب سالوں تک جلانا جاری رکھے گا اور اس کے بعد ہیلیئم سورج کا پرائمری ایندھن ہوگا

سورج نظامی شمسی کی کل کمیت کا %99.86 فیصد ہے

سورج کا زمین سے اوسط فاصلہ تقریباً 14,95,98,000 کلومیٹرہے اور اس کی روشنیکو زمین تک پہنچنے میں 8 منٹ 19 سیکنڈ لگتے ہیں۔ تاہم یہ فاصلہ سال بھر یکساں نہیں رہتا۔ 3 جنوری کو یہ فاصلہ سب سے کم تقریباً 14,71,00,000 کلومیٹر اور 4 جولائی کو سب سے زیادہ تقریباً 15,21,00,000 کلومیٹر ہوتا ہے۔

12.100.000.000.000ٹن بارود سے ہر سیکنڈ میں دھماکہ کیا جائے تو سورج سے پیدا کی گئی توانائی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

سورج کی کشش ثقل زمین سے 28 گنا زیادہ ہے یعنی اگر ایک شخص کا وزن زمین پر 50 کلو ہے تو اس شخص کا وزن سورج پر جاکر 1400 کلو ہوجاۓ گا

سورج بلحاظ قطر زمین سے 109 گنا بڑا ہے مزید یہ کہ ہماری زمین جیسے تقریبا 10 لاکھ سیارے سورج کی سطح کے اندر فٹ آسکتے ہیں

سورج کے گرد نو اہم سیارے گردش کرتے ہیں : عطارد ، زہرہ ، زمین ، مریخ ، مشتری
، زحل ،Uranus ، نیپچون ، اور پلوٹو (جدید تحقیق کی بنا پر پلوٹو کو 2006 میں ہمارے نظامِ
شمسی سے خارج قرار دیا گیا تھا)

سورج ہماری کہکشاں کے مرکز سے تقریبا 24,000 سے 26,000 نوری سال کے فاصلے پر تقریبا 220 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار (اور ایک نئے اندازے کے مطابق 251 کلومیٹر فی سیکنڈ) سے کہکشاں کے مرکز کے گرد گردش کرتا ہے

اس طرح سورج تقریباً ہر1,190 سالوںمیں ایک نوری سال کا فاصلہ طے کرتا ہے
موجودہ علم کے مطابق یہ پیمائشیں ہر ممکن حد تک درست ہیں لیکن مزید تحقیق کی بنیاد پر ان میں تبدیلیاں بھی آسکتی ہیں

اور سورج تقریبا 25 کروڑ سال میں ہماری کہکشاں کے گرد ایک چکر مکمل کرتا ہے
اس دورانئے (25کروڑ سال) کو کہکشائی سال بھی کہا جاتا ہے

سورج کے کور پر، سورج کا درجہ حرارت تقریباً 15 ملین ڈگری سیلسئس ہوتا ہے (تقریباً27 ملین ڈگری فارن ہائٹ)

سورج اپنے محور پر ہر 25.38 (زمین کے) دنوں یا 609,12 گھنٹوں میں ایک چکر لگاتا ہے۔

سورج کا رنگ سفید ہے جو بالائی فضاء میں روشنی کے انتشارکے باعث زمین سے اکثر زردی مائل نظر آتا ہے۔
یہ روشنی کی کچھ طول موجوںکو منہا کرنے والا اثر ہے جس کے تحت روشنی میں سے چھوٹی طول موجیں، جن میں نیلی اور بنفشی روشنی شامل ہیں، نکل جاتی ہیں۔
باقی ماندہ طول موجیں انسانی آنکھ کو زردی مائل دکھائی دیتی ہیں۔ آسمان کا نیلا رنگ اسی الگ ہونے والی نیلی روشنی کے باعث ہے۔ سورج نکلتے یا ڈوبتے وقت جب سورج آسمان پر نیچا ہوتا ہے، تو روشنی کو ہم تک پہنچنے کا لئے اور زیادہ ہوا سے گزرنا پڑتا ہے جس کے باعث یہ اثر اور زیادہ طاقتور ہو جاتا ہے اور سورج ہمیں نارنجی اور کبھی سرخ تک نظر آتا ہے

چند ایک کے مشھور ستاروں کے نام بالترتیب درج ذیل ہیں :-
Centauri
Sirius
Pollux
Arcturus
Aldebaran
Rigel
Antares
Betelgeuse
VY Canis Majoris
NML Cygni
UY Scuti

ان ستاروں میں سے کچھ ریڈ جائنٹ (Red Giant) کچھ بلو جائنٹ (Blue Giant) ستارے بھی ہیں اور یہ سب ستارے سورج سے زیادہ بڑے اور زیادہ وزن دار اور زیادہ گرم ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments