Saturday, November 26, 2022
HomeNational newsاگر بلوچستان حکومت شہریوں کے مسائل کیلئے قانون سازی نہیں کرتی تو!...

اگر بلوچستان حکومت شہریوں کے مسائل کیلئے قانون سازی نہیں کرتی تو! مناسب حکم جاری کریں گے، چیف جسٹس پاکستان

سپریم کورٹ، بلوچستان میں ڈومیسائل کے اجراء سے متعلق کیس کی سماعت
عدالت کا بلوچستان حکومت کو ایک ماہ میں ڈومیسائل سے متعلق قانون سازی مکمل کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم
سپریم کورٹ کا بلوچستان ہائیکورٹ کا حکم معطل رکھنے کا فیصلہ برقرار
صوبائی حکومت کی ذمہداری ہے کہ اپنے شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرے، سپریم کورٹ
ایک ماہ میں بلوچستان میں آباد کار قبائل کے ڈومیسائل اور مستقل رہائشی سرٹیفکیٹس کی قانونی سازی مکمل کر کے رپورٹ جمع کرائی جائے، سپریم کورٹ
بلوچستان ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ ڈومیسائل مستقل رہائشی سرٹیفیکیٹ کا متبادل نہیں ہو سکتا، وکیل درخواست گزار
بلوچستان ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ ڈومیسائل پورے ملک میں تعلیمی داخلوں یا نوکریوں کے لیے استعمال نہیں ہو سکے گا، وکیل درخواست گزار
بلوچستان میں آئے مہاجر قبائل کے لوکل ڈومیسائل اور مستقل رہائشی سرٹیفکیٹس پر قانون سازی نہیں ہو سکی، وکیل درخواست گزار
لوکل ڈومیسائل کا اجراء کس قانون یا ضابطے کے تحت کیا جاتا ہے؟جسٹس عائشہ ملک
لوکل ڈومیسائل کے اجراء کا کوئی قانون یا رول موجود نہیں ہے، وکیپ درخواست گزار
بلوچستان میں تقسیم پاکستان سے پہلے کے آئے قبائل کو بھی آبادکار قرار دیے دیا گیا ہے، وکیل درخواست گزار
بلوچستان حکومت نے آبادکار قبائل کے افراد کے ڈومیسائل بغیر وجوہات بتائے معطل کر دیے، وکیل درخواست گزار
بلوچستان حکومت نے یہ کہا کہ آباد کار ڈومیسائل کے اہل نہیں؟ چیف جسٹس پاکستان
بلوچستان حکومت کو قانون سازی کے لیے ایک ماہ دے رہے ہیں، چیف جسٹس پاکستان
اگر بلوچستان حکومت اپنے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے قانون سازی نہیں کرتی تو مناسب حکم جاری کریں گے،چیف جسٹس پاکستان
کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular