Saturday, December 10, 2022
HomeLifestyleفضائی آلودگی 5 سال کے بچوں تک کیسے اثر انداز ہوتی ہے

فضائی آلودگی 5 سال کے بچوں تک کیسے اثر انداز ہوتی ہے

پبلک ہیلتھ انگلینڈ (پی ایچ ای) کے مطابق، فضائی آلودگی برطانیہ میں صحت کے لیے بڑا ماحولیاتی خطرہ ہے اور ایک اندازے سےہر سال 28 سے 36 ہزار کے درمیان اموات کو آلودہ ہوا سے جوڑا جا سکتا ہے۔

جریدے ’ماحولیاتی آلودگی‘ میں شائع ہونے والی تحقیق   کے مطابق  5 سال کی عمر سے پہلے بچے کو جتنی ماحولیاتی آلودگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے  اس سے اس کی دماغ کی ساخت میں تبدیلی رونما ہو جاتی ہے اس تحقیق میں فضائی آلودگی اور دماغ کے سفید مادے کے مائیکرو سٹرکچر کے درمیان تعلق قائم کیا گیا ہے۔

بارسلونا انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سفید مادے کی غیر معمولی ساخت کا تعلق ذہنی صحت کی بیماریوں سے ہے۔

محققین نے  نتیجہ نکالا  کہ زندگی کے پہلے دو سالوں  میں  ہوا میں موجود ذرات، دھول، گندگی، دھواں یا آلودگی پھیلانے والے مائعات یاذرات کا جتنا سامنا ہوگا ، پوٹامین کا حجم اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے۔پوٹامین دماغ کاوہ حصہ ہے جو موٹر فنکشن اور سیکھنے کے عمل میں شامل ہے، لیکن کارٹیکل حصوں کی نسبت اس کے خصوصی افعال کم ہیں۔

آئی ایس گلوبل محقق این کلیئر بنٹر کے مطابق بڑے پوٹامین کا تعلق بعض نفسیاتی امراض (شیزوفرینیا، آٹزم، اور جنونی مجبوری ڈس آرڈر) کے ساتھ ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ نوزائیدہ بچے کا دماغ خاص طور پر دوران حمل،اور  بچپن کے دوران بھی فضائی آلودگی کے اثرات کے لیے حساس ہے۔‘

اس تحقیق میں ہر مہینے تین ہزار515 بچوں پر  فضائی آلودگی کے اثرات کا تجزیہ کیا گیا جب تک کہ وہ 8سال اور6 ماہ کے نہیں ہو گئے ان کی نویں سالگرہ کے بعد، بچوں کے دماغ میں ساختی رابطے اور دماغ کے مختلف حصوں کے حجم کی جانچ کرنے کے لیے انہیں ایک ٹیسٹ سے گزارا گیا۔جس کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular