مشہور پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہاتھ میں ایک ٹرافی ہے جسے وہ اور ان کے شوہر مانی پکڑ کر بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں ۔تصویر کے کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ ”اس ایوارڈ کے لیے بہت شکریہ،ٹرینڈ سیٹر آف دا ایئر“۔اداکارہ حرا مانی کو یہ ایوارڈ عاصم جوفا کی طرف سے ملا ہے۔
یاد رہے کہ عاصم جوفا پاکستان انڈسٹری میں ایک مشہور فیشن ڈیزائنر ہے جو پاکستان کی اکثر اداکاروں کے لیے کپڑے ڈیزائن کرتے ہیں۔