وزیرِ اعظم کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے اتحادی جماعتوں کا اعلی سطح اجلاس
بجٹ 2023-24 کا محور ترقی، عوامی فلاح اور کاروبار دوست پالیسیاں ہونگی. وزیرِ اعظم
آئندہ مالی سال میں شرح نمو اور روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے پی ایس ڈی پی کے حجم کو 700 سے بڑھا کر 950 ارب روپے کیا جا رہا ہے. وزیرِ اعظم
آئندہ مالی سال پاکستان کیلئے معاشی ترقی کا سال ہوگا.
بجٹ میں حکومت نے مشکل معاشی صورتحال کے باوجود موجود وسائل کو بہترین طریقے سے بروئے کار لانے کی پالیسی اپنارہی ہے
بجٹ 2023-24 میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی ترقی و تعمیر نو کیلئے بھی خطیر رقم رکھی جا رہی ہے
سالہا سال سے التوا کا شکار نیشنل فلڈ ریسپانس پروگرام شروع کیا جا رہا ہے. اجلاس کو بریفنگ
گزشتہ حکومت کی معاشی تباہی کے باوجود حکومت کی محنت سے ملک میں معاشی استحکام آیا. وزیرِ اعظم
ہر حکومتی اقدام میں اتحادی جماعتوں کی مشاورت حکومت کیلئے نہایت اہم ہے
گزشتہ ایک سال میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 13 جماعتوں نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر ریاست کو بچایا. وزیرِ اعظم
ملکی معاشی سلامتی کیلئے ایسی کاوش کی مثال دنیا میں کہیں بھی نہیں ملتی
الحمدللہ پاکستان معاشی تباہی اور ملک میں انتشار پھیلانے والے عناصر سے پاک ہوا