Wednesday, June 7, 2023
Homesports news’’ آج میری چار وکٹیں لکھ لو ۔۔‘‘ لاہور قلندرز کے خلاف...

’’ آج میری چار وکٹیں لکھ لو ۔۔‘‘ لاہور قلندرز کے خلاف میدان میں اترنے سے قبل حسن علی کا دلچسپ اشارہ ،تصویر وائرل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں آج اسلام آباد یونائیٹد اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مد مقابل ہیں اور میدان میں اترنے سے قبل حسن علی نے انتہائی دلچسپ پیغام بھی جاری کیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اسلام آباد اور لاہور کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے اور یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔میچ شروع ہونے سے چند منٹ قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی کی ایک تصویر شیئر کی گئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی گئی تصویر میں حسن علی کو کسی سے بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور تصویر میں حسن علی ہاتھ کے اشارے سے کچھ کہہ رہے ہیں۔حسن علی کی تصویر کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ کیپشن بھی تحریر کیا گیا کہ ’’ چار وکٹیں میری لکھ لو آج‘‘۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments