Wednesday, June 7, 2023
HomeNational newsگورنر سٹیٹ بنک کی مہنگی تنخواہ بے نقاب

گورنر سٹیٹ بنک کی مہنگی تنخواہ بے نقاب

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر آئی ایم ایف میں کتنے عرصہ کیلئے ملازم رہے پاکستان میں بطور گورنر اسٹیٹ بینک ملنے والی تنخواہ اور مراعات کتنی ہیں وزارت خزانہ نے تفصیلات ایوان بالاء میں جمع کرا دیں.

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینٹر عرفان صدیقی کاگورنر اسٹیٹ بینک کو ملنے والی تنخواہ کی تفصیلات پر سوال وزارت خزانہ کا سینٹ سیکریٹریٹ کو تحریری جواب دستاویز کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو ماہانہ 25 لاکھ روپے تنخواہ مل رہی ہے اور ان کی تنخواہ میں سالانہ 10 فیصد اضافہ ہوتا ہے،وزارت خزانہ کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کو فرنشڈ گھر یا اس کے برابر کرایہ اور مرمتی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، ان کے پاس ڈرائیور سمیت دو گاڑیاں ہیں جب کہ 600 لیٹر پیٹرول دیا جاتا ہے،جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک کو بجلی، گیس، پانی اور جنریٹر کے اخراجات فراہم کیے جاتے ہیں اور ان کے بچوں کی 75 فیصد فیس ادا کی جاتی ہے جب کہ گورنر اسٹیٹ بینک کو مفت لینڈ لائن، موبائل فونز اور انٹرنیٹ کی سہولت حاصل ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ گورنر اسٹیٹ بینک 4 ملازمین رکھ سکتے ہیں اور ہر ملازم کی تنخواہ 18 ہزار روپے ماہانہ ہے، گورنر کو 24 گھنٹے سکیورٹی اور سکیورٹی گارڈز کی سہولت حاصل ہے، گورنر اسٹیٹ بینک کو مکمل علاج کی سہولت حاصل ہے،وزارت خزانہ کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کو ہر ماہ تین دن چھٹی کی سہولت حاصل ہے، ان کی گریجویٹی ایک ماہ کی تنخواہ سالانہ ہے، ان کو ٹرانسفر کے لیے خاندان سمیت ائیر ٹکٹ اور سامان منتقلی کی سہولت فراہم کی جاتی ہے جب کہ گورنر اسٹیٹ بینک کو کلب کی ماہانہ چارجز سمیت سہولت حاصل ہے

یہاں تفصیلات حاصل کریں

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments