ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال، جرمنی یورپی یونین کا اہم ملک ہے، اسپیکر قومی اسمبلی، پاکستان، جرمنی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک اہم عالمی و علاقائی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں، پارلیمانی و اقتصادی رابطوں میں فروغ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کے لیے ضروری ہے، دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے وافر مواقع موجود ہیں ، پاکستان میں سماجی شعبہ کی ترقی میں جرمن ترقیاتی تنظیموں کا کردار قابل ستائش ہے، دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ دونوں ممالک کی عوام کو قریب لانے اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،افغانستان کی موجودہ صورتحال عالمی توجہ کی متقاضی ہے، عالمی برادری افغانستان میں پیدا ہونے والے انسانی بحران پر قابو پانے کے لیے کردار ادا کرے، عالمی امن و خوشحالی پاکستان کی اولین ترجیح ہے،جرمنی پاکستان کو اپنا دوست اور اقتصادی شراکت دار تصور کرتا ہے، جرمن سفیر
جرمن پارلیمنٹ پاکستان کی قومی اسمبلی کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے، جرمنی سفیر، جرمنی اقتصادی و سماجی شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید اضافہ چاہتا ہے،
جرمنی پاکستان میں تعلیم خصوصاً فنی تعلیم کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے میں خصوصی دلچسپی رکھتا ہے، جرمن سفیر، پارلیمانی دوستی گروپ دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرے گا، دنیا میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے، جرمن سفیر
جرمنی کے سفیر برن ہارڈ سٹیفن شیلک کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات
RELATED ARTICLES
- Advertisment -