ایزل کوک بک اور کچن پورٹریٹ
بیف پایہ بنانے کا بہترین طریقہ گھر والے تعریف کرنے پر مجبور
تحریر ایزل بھٹی
اجزاء: بیف پایہ دو عدد
پیاز درمیانہ دو عدد
لہسن ایک آ ٹھ سے دس جوئے
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
نمک حسبِ ذائقہ
سرخ مرچ دو سے تین چائے کی چمچ، ہلدی آدھی چمچ
ثابت گرم مصالحہ ایک چمچ
ترکیب
پایہ کو اچھے طریقے سے دھو لیں اور بڑے پتیلے میں پانی بھر کر پائے ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں جب ایک دو ابال آجائیں تو چولہے سے اتار کر پانی گرا دیں
پھر سے پانی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں سارے مصالحے ڈالیں اور پیاز لہسن ادرک ڈال دیں آنچ تیز کردیں جب پانی تین حصہ رہ جائے تو آ نچ آہستہ کر دیں اور تین سے چار گھنٹے پکنے دیں
جب پائے گل جائیں اور شوربہ کم رہ جائے تو تھوڑا سا ہرا دھنیا چھڑک کر چولہے سے اتار لیں گرم گرم نان کے ساتھ پیش کریں اور گھر والوں کی تعریف سمیٹیں