ملک کے بالائی علاقوں میں رواں ہفتے کے دوران دھند پڑنے کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل خشک موسم کے باعث شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب میں دھند شروع ہو چکی
رواں ہفتہ کے دوران خصوصا رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا سلسلہ جاری رہے گا
دھند کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں میں ذرائع آمد و رفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے
فضائی آلودگی کے باعث حساس لوگوں کی صحت غیر تسلی بخش ہو سکتی ہے
ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں
ڈرائیور حضرات محتاط ڈرائیونگ کو یقینی بنائیں
پی ڈی ایم اے