Sunday, September 24, 2023
HomeNational newsکیا واقعی خاتون اول پر لگنے والے الزامات درست ہیں؟ وزیراعظم کیلئے...

کیا واقعی خاتون اول پر لگنے والے الزامات درست ہیں؟ وزیراعظم کیلئے مزید مسائل

وزیراعظم عمران خان کے قریبی ذرائع کے مطابق عمران خان اور ان کی بیوی بشریٰ بی بی کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدگی کا شکار ہیں جس کی بدولت بشری ٰ بی بی لاہور میں اپنی دوست فرح کے ساتھ قیام پزیر ہیں
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو بشری ٰ بی بی کی جانب سے اپنی فرنٹ وومین فرح کے ذریعے رشوت اور کمیشن کے کئی واقعات سے آگاہ کیا گیا ۔ عمران خان نے ایک رئیل اسٹیٹ پراجیکٹ میں بشریٰ بی بی کا ڈٹ کر سامنا کیا ، جس کے بینیفشری بشریٰ بی بی اور ان کے سابقہ خاوند خاور مانیکا تھے۔ معاملات خراب ہوئے تو بشریٰ بی بی لاہور اپنی دوست فرح کے پاس منتقل ہو گئیں۔ صورتحال کافی سنجیدہ ہے اوروزیراعظم عمران خان کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ کہانی ختم ہو چکی ہے بس عمران خان کی پہلی دو ناکام شادیوں اور اپوزیشن جو کہ اس وقت وزیراعظم عمران خان کو کسی بھی طرح نقصان پہنچانے کے درپے ہے، ان وجوہات کی بدولت اس خبر کو چھپا کر رکھا گیا اور اس بات کی بھی کوئی امید نہیں ہے کہ کسی قسم کا کوئی بیان جاری کیا جائے گا۔ عمران خان کے لاہور میں مقیم چند قریبی ساتھی اس خاندانی مسئلے کو سلجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے کہ معاملات مزید خرابی کی طرف نہ جائیں ۔

RELATED ARTICLES

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments