Saturday, December 10, 2022
HomeInternational newsدہلی ہائیکورٹ نے روح افزا کی فروخت پر پابندی لگا دی

دہلی ہائیکورٹ نے روح افزا کی فروخت پر پابندی لگا دی

دہلی ہائی کورٹ نے ایمازون انڈیا پر پاکستانی ہمدرد لیبارٹریز (وقف) سمیت چھ کمپنیوں کی جانب سے شربت روح

افزا کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انڈیا میں روح افزا تیار کرنے والی کمپنی ہمدرد نیشنل فاونڈیشن نے

دہلی ہائی کورٹ میں پاکستانی ہمدرد لیبارٹریز (وقف) کی مصنوعات کی ایمازون انڈیا پر فروخت کے خلاف

درخواست دائر کی تھی۔درخواست گزار نے دعویٰ کیا تھا کہ ایمازون پر فروخت ہونے والی (روح افزا) پاکستان میں

تیار کی جاتی ہیں لہذا اس کی فروخت انڈین قوانین کی خلاف ورزی ہے۔روح افزا تیار کرنے والے ہمدر نیشنل

فاونڈیشن نے دہلی ہائی کورٹ کو مطلع کیا کہ کچھ دوسری کمپنیاں بھی پاکستان میں تیار کردہ روح افزا ایمازون

انڈیا فروخت کر رہی ہیں۔لہذا منگل کو عدالت نے مجموعی طور پر چھ کمپنیوں کو ایمازون انڈیا پر روح افزا فروخت

کرنے سے روک دیا۔

یاد رہے انڈیا، پاکستان اور بنگلہ دیش میں ایک ہی خاندان کے مالکان روح افزا بناتے اور فروخت کرتے ہیں جس

کوسب سے پہلے حکیم حافظ عبدالمجید نے دہلی میں متعارف کروایا تھا لیکن تقسیم کے بعد ان کے بڑے بیٹے نے انڈیا

میں رہنے کا فیصلہ کیا، جبکہ چھوٹے بیٹے پاکستان آگئے۔انڈیا میں روح افزا ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن تیار کرتی ہے،

جبکہ پاکستان میں یہی مشروب ہمدرد لیبارٹریز (وقف) تیار کرتی ہے جبکہ ہمدرد انڈیا کے سی ای او کے مطابق

دونوں خاندانوں کے درمیان تعلقات بہت بہتر ہیں لیکن انڈیا میں صرف مقامی طور پر تیار کردہ روح افزا بیچی جا

سکتی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular