Thursday, December 1, 2022
HomeNational newsایم کیوایم اوراپوزیشن کے درمیان 18 نکات پرمشتمل معاہدہ! خالد مقبول...

ایم کیوایم اوراپوزیشن کے درمیان 18 نکات پرمشتمل معاہدہ! خالد مقبول صدیقی اور بلاول بھٹونے دستخط کیے

ایم کیوایم اوراپوزیشن کے درمیان 18 نکات پرمشتمل معاہدہ کیاگیا

معاہدے کوچارٹرآف رائٹس کانام دیاگیاہے

معاہدے پرایم کیوایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی اورپیپلزپارٹی کی جانب سے بلاول بھٹونے دستخط کیے

معاہدے پرشہبازشریف،مولانافضل الرحمان،اخترمینگل اورخالد منگسی نے بطورضامن دستخط کیے

معاہدے کی پہلے نکات کے مطابق لوکل گورنمٹ ایکٹ پرسپریم کورٹ کے فیصلے کےمطابق عمل ہوگا

سرکاری ملازمتوں پر طے شدہ کوٹہ شہری اوردیہی سندھ کے مطابق عمل کیاجائےگا

جعلی ڈومیسائل کے معاملے پرمشترکہ تمام فورم جدوجہد کی جائے گی

جعلی ڈومیسائل پر تحقیقات کے بعد اسے منسوخ کردیاجائےگا

ملازمتوں کے کوٹہ کے حوالےسے کمیٹی تشکیل دی جائے گی جواسے مانیٹرکرےگی

گریڈ ایک سے 15 تک کی ملازمتوں پرسختی سےمقامی حکومتوں کے حوالےسے عمل کیاجائے گا

امن وامان کی بہتری اوراسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے مقامی پولیسنگ کانظام متعارف کرایاجائے گا

شہری اوردیہی علاقوں کی ترقی کے لیےمشترکہ کمیٹی کام کرے گی اورخصوصی پیکج کااعلان ہوگا

کراچی کےماسٹرپلان کے لیے فوری طورپر نوٹی فیکشن نکال کر کام کیاجائے گا

دونوں جماعتوں نے کراچی ٹرانسپورٹ سسٹم کو اپ گریڈ کرنے پراتفاق کیا

سیف سٹی منصوبے کو فوری مکمل کیاجائےگا

دونوں جماعتیں کاٹیج انڈسٹریل زون بنانے پربھی متفق ہوگئیں

دونوں جماعتوں نے انڈسٹریل ایریاز کی حالت بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا

دونوں جماعتیں صحت اورتعلیم کے شعبوں میں ہنگامی بنیادوں پرسرمایہ کاری کرنے اتفاق

دونوں جماعتوں کےمعاہدے کے تحت حیدرآباد یونی ورسٹی بنانے پربھی اتفاق کیاگیا

متروکہ اراضی اور زمینوں کے معاملات کے حل کیلئے کمیشن بنانے پرمتحدہ او رپی پی پی متفق

تمام سیاسی ایڈمنسٹریٹو اورمعاشی فیصلوں پر قانون کے مطابق عمل کیاجائےگا

ADDENDUM AGREEMENT BETWEEN PPPP AND MQM

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular