Thursday, December 7, 2023
Homesports newsدورہ پاکستان سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور مشکل نے گھیر لیا

دورہ پاکستان سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور مشکل نے گھیر لیا

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کوچ جسٹن لینگر کے مستقبل کا فیصلہ کرکٹ آسٹریلیا کی 8 گھنٹے طویل بورڈ میٹنگ میں بھی نہیں ہو سکا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے نے صحافیوں کو صرف ایک تحریری بیان پڑھ کر سنایا جس میں انہیں بتایا گیا کہ بورڈ اب لینگر کے ساتھ خفیہ بات چیت میں حصہ لے گا۔ہاکلے نے کہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا اس بات کی تصدیق کر سکتا ہے کہ بورڈ کی آج میٹنگ ہوئی اور اس میٹنگ کے ایک حصے میں مردوں کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کے معاہدے کے بارے میں اہم بات چیت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اب ہم جسٹن لینگر کے ساتھ خفیہ بات چیت کریں گے اور جلد از جلد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments