Saturday, November 26, 2022
HomeNational newsفوری ضمانت منسوخ کرنے سے متعلق ایف آئی اے کی استدعا مسترد...

فوری ضمانت منسوخ کرنے سے متعلق ایف آئی اے کی استدعا مسترد کردی عدالت نے شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 اپریل کو جواب طلب کر لیا

ایف آئی اے پراسکیوٹر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں شہباز شریف عبوری ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں
ایف آئی اے پراسکیوٹر نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ عدالت قانون اور آئین کی محافظ بھی ہے ۔ وکیل ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ضمانت میں توسیع کا حکم واپس لے عدالت نے ایف آئی اے پراسکیوٹر سے استفسار کیا کہ اگر عبوری ضمانت میں توسیع غلط ہے تو ایف آئی اے ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتا ہے ۔عدالت اپنے ہی حکم پر کیسے نظر ثانی کرے ۔ ایف آئی اے پراسکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ عدالت ہمارا کیس سننے کو ہی تیار نہیں ہے ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دوسری پارٹی کو سنیں بغیر کیسے آرڈر پاس کر سکتے ہیں ایف آئی اے پراسکیوٹر کا مزید موقف تھا کہ آرڈر عدالت نے پاس کرنا ہے لیکن کم از کم ہمیں سن تو لیں جج سپیشل کورٹ سینٹرل نے ایف آئی اے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا.بعد ازاں عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف کی فوری ضمانت منسوخ کرنے سے متعلق ایف آئی اے کی استدعا مسترد کردی عدالت نے شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular