پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 50 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
(این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 253 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 5 ہزار 109 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 601 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 70 ہزار 161 ہو چکی ہے۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 لاکھ 67 ہزار 967 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 19 کروڑ 64 ہزار 703 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 8 کروڑ 79 لاکھ 45 ہزار 7 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 31 لاکھ 85 ہزار 748 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔