Thursday, December 7, 2023
HomeNational newsچیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریک انصاف اور بابر اعوان کی...

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریک انصاف اور بابر اعوان کی سخت سرزنش کی! سندھ ہاوس، آواری ہوٹل تذکرہ کیا تو چیف جسٹس برہم ! قصے کہانیاں مت سنائیں بتائیں ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ کیسے دیدی؟

سپریم کورٹ میں آئینی وسیاسی بحران ازخود نوٹس کیس کی سماعت عدالت نے بابراعوان کی ان کیمرہ بریفنگ کی استدعا مسترد کردی تحریک انصاف کے وکیل نے سندھ ہاوس اور آواری ہوٹل لاہور کا تذکرہ کیا تو چیف جسٹس نے سرزنش کی قصے کہانیاں مت سنائیں بتائیں ڈپٹی اسپیکرنےرولنگ کیسے دیدی؟
رولنگ حقائق کی بجائےالزامات کی بنیاد پردی گئی کیا اسپیکر ایجنڈے سے ہٹ کرچل سکتاہے؟متنازع حقائق پرنہیں جانا چاہتے وکیل نے کہا کہ حقائق متنازع ہوں تو اسکی تحقیقات ضروری ہیں
چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی
چیف جسٹس نے سماعت کے آغاز پر ہی ریمارکس دیے کہ بہت اہم کیس سن رہےمقدمہ نمٹایاکیلئے کوشاں ہیں الزام لگایاجارہاہےکہ عدالت فیصلہ نہیں کررہی یکطرفہ فیصلہ کیسےدےسکتے ہیں؟
تحریک انصاف کے وکیل بابراعوان نے دلائل کا آغازکیا بولے درخواست گزاروں نےآرٹیکل95اور69کی تشریح کی استدعا کی لیکن آرٹیکل 63 اے پرایک لفظ بھی نہیں کہاکیا سندھ ہاوس اورآواری ہوٹل لاہورکو نظراندازکیاجا سکتا؟،چیف جسٹس عمرعطابندیال نےبابراعوان کی سرزنش کرتےکہا کہ ہمیں قصےکہانیاں مت سنائیں،عدالتیں قانون کےتحت کام کرتی ہیں ،مقدمےمیں الزامات ہیں،اسپیکرنےجوعمل کیاہےاسکی بنیاد بتائیں ڈپٹی اسپیکرنےرولنگ کیسےدیدی؟رولنگ حقائق کی بجائےالزامات کی بنیاد پردی گئی راستےہم خود ڈھونڈ لیںگے،ہمیں راستے نابتائیں چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیے کہ کیا اسپیکرایجنڈے سے ہٹ کرچل سکتاہے؟دیکھنا ہےکیااسپیکرایجنڈےسے ہٹ کرکارروائی کااختیاررکھتے ہیں نیشنل سیکورٹی کمیٹی کی میٹنگ کب ہوئی؟کیا آئینی طریقہ ہے جس کوبالکل سائیڈ لائن کردیا جائے؟ فیصلہ سے پہلےجانناچاہتےہیں سازش کیا ہے جس کی بنیاد پررولنگ دی گئی بابراعوان نے 7 مارچ کے بعد سےڈی سائفرسے متعلق اگاہ کیا عدالت نے ان کیمرا سماعت کی استدعا کی اٹارنی جنرل نے مخالف کی چیف جسٹس نے تائید کرتے ہوئے کہاکہ اٹارنی جنرل کانکتہ درست ہے ،ہم خارجہ پالیسی کے معاملات میں نہیں پڑناچاہتے وفاقی کابینہ کی میٹنگ کب ہوئی تھی؟ بابراعوان نے تاخیرکا علم نہ ہونے کا موقف پیش کیا اورکہاکہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی وجہ سے تفصیلات نہیں بتا سکتا اورکہاکہ معاملہ اشاروں میں بتاتا ہوں فلاں فلاں مسئلے پروہ ملک اس ملک کےپرائم منسٹرسےناراض ہے تحریک کامیاب نہ ہوئی توپھرڈیش ڈیش ہے اورکامیاب پرسب ٹھیک ہے ،بابراعوان نے قومی سلامتی کمیٹی ، ترجمان پاک فوج کی گفتگو کا حوالہ دیا چیف جسٹس نے ریمارکس دیےکہ نیشنل سیکورٹی کونسل اجلاس کےمنٹس کدھرہیں؟
ڈپٹی اسپیکرنےرولنگ سے کیا نتیجہ اخزکیا؟ڈپٹی اسپیکرنےکس مواد پراختیاراستعمال کیا
عدالت کےسامنے حقائق کی بات کریں عدالتی حکم میں زیادہ اہم چیزڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کی آئینی حیثیت تھی ہم اسپیکرکی رولنگ اورآرٹیکل 69 پربات کرنا چاہتے ہیں جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ بابراعوان واقعاتی شواہد دےرہےہیں کہ یہ ہواتویہ ہوگاواقعات کوانفرادی شخصیات سےکیسےلنک کرینگے،جسٹس جمال مندوخیل نے پوچھا کہ جن پرالزام لگایا گیا ان کیخلاف کیا ایکشن لیا گیا
بابر اعوان نے بتایاکہ حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا تاہم اپنے اراکیں کیخلاف کاروائی کافیصلہ کیاہے
،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بابراعوان صاحب آگے چلیں نا جی یہ چیزیں ایک لائن میں بتا دیں،
آپ اپنا پوائنٹ پڑھ لیں ہم اوکےکہہ دینگے

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments