اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقدمات سماعت کے لیے مقرر کی نئی پالیسی جاری کر دی گئی چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدائت پر رجسٹرار آفس کی جانب سے پالیسی کا سرکلر 1996 سے 2010 کے کیسز دو ماہ میں نمٹائے جائیں گے، 2011 سے 2014 تک کے کیسز کو چھ ماہ میں نمٹایا جائے گا، سرکلر 2015 سے 2017 کے درمیان دائر ہونے والے کیسز کو رواں سال تین مرتبہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا، سرکلر 2018 اور اس کے بعد کے کیسز میں جواب طلب کر کے جلد نمٹانے کے معاملے کو کورٹ دیکھے گی، سرکلر، ہراسگی، توہین عدالت اور مقدمات اخراج کی درخواستیں ہفتہ وار سماعت کے لیے مقرر کی جائیں گی.
مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کی پالیسی کا سرکلر چیف جسٹس سمیت تمام ججز کے سٹاف کو بھجوا دیا گیا
سیکرٹری ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز اور تمام اسسٹنٹ رجسٹرارز کو بھی پالیسی کی نقول فراہم کر دی گئیں
اسلام آباد ہائی کورٹ بڑا حکم نامہ جاری مقدمات سماعت کیلئے نئی پالیسی جاری چیف جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے نوٹس جاری
RELATED ARTICLES
- Advertisment -