بلاول بھٹو زرداری، پورے پاکستان کو مبارک دیتا ہوں، آئین کی جیت اور سلیکٹڈ کو شکست ہوئی
اعلیٰ عدلیہ نے مثال قائم کی ہے، پاکستان کی جمہوریت اور آئین کا تحفظ ہوا
تمام جمہوری ادارے 2018 کے الیکشن کی وجہ سے متازعہ ہوئے تھے، ہم سمجھتے ہیں 2018 کے داغ دھل گئے ہیں
انتخابی اصلاحات کے بعد صاف شفاف الیکشن کی طرف جائیں گے، یہ فیصلہ اپوزیشن یا حکومت نہیں آئین کے حق میں فیصلہ ہوا ہے، یہ فیصلے سنہری حروف میں لکھا جائے گا، یہ حق سچ کا فیصلہ ہوا ہے
یہ سب فیصلے اپوزیشن نے متفقہ طور پر کئے ہیں، اب عدم اعتماد کا معاملہ آگے بڑھے گا
اب ہم حکومت بنانے والے ہیں، سب فیصلے متفقہ طور پر کریں گے
بیرونی سازش کے حوالے سے ایسے جھوٹے الزامات کا سامنا کرتے رہے ہیں
ماضی میں بھی اس طرح کے الزامات کا سامنا کرتے رہے ہیں، عوام ان الزامات کو ہمیشہ مسترد کرتے آئے ہیں
بلاول بھٹو زرداری آئین کی جیت اور سلیکٹڈ کو شکست ہوئی! اعلیٰ عدلیہ نے مثال قائم کی ہے
RELATED ARTICLES
- Advertisment -