بی آر ٹی پشاور پاکستان کیلئے تیسری بار بڑا عزاز
بی آر ٹی پشاور کو بین الاقوامی گولڈ سٹینڈرڈ سروس کا درجہ کارکردگی، مسافروں کیلئے منفرد روٹس چلانے، محفوظ سفری سہولت، خواتین کی سفری شرع میں اضافے، خصوصی افراد کیلئے آسان سفری رسائی سمیت ہر مکتبہ فکر کہ لوگوں کو بہترین سفری سہولت دینے پر ایوارڈ دیا گیا۔ بیرسٹر سیف
اب تک دنیا بھر میں بی آر ٹی گولڈ سٹینڈرڈ سروس ایوارڈ صرف 6 مملک کو حاصل ہو سکا ہے۔بیرسٹر سیف
بین الاقوامی ادارے کی جانب سے بی آر ٹی پشاور کی تمام تر سروسز کی اعزاز اور منصفانہ جانچ پڑتال کی گئی۔ بیرسٹر سیف، بین الاقوامی ادارے کی جانب سے کئی ممبران نے بی آر ٹی پشاور کا بغیر بتائے سفر کیا اور مسافروں سے ملاقات بھی کی۔ بیرسٹر سیف، پاکستان گولڈ سٹینڈرڈ بی آر ٹی سروس ایوارڈ حاصل کرنے والا دنیا کا 7واں ملک بن گیا۔ بیرسٹر سیف
بی آر ٹی پشاور گولڈ سٹینڈرڈ سروس ایوارڈ کیلئے 100 میں 97 پوائنٹس لے کر عالمی ریکارڈ بنایا۔ بیرسٹر سیف
ابھی تک کسی بھی گولڈ سٹینڈرڈ سروس حاصل کرنے والے ملک کے اتنے پوانٹس نہیں ہیں۔بیرسٹر سیف
رواں سال 87 مزید بسیں سسٹم کا حصہ ہونگی۔ بیرسٹر سیف
حکومت پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، حکومت خیبر پختون خوا کا اس عوامی پراجیکٹ بنانے پر اہل پشاور کی جانب سے مشکور ہیں۔ بیرسٹر سیف، بی آر ٹی پشاور دنیا میں صف اول کی پبلک ٹرانسپورٹ سروس ہے۔ بیرسٹر سیف
پشاور کہ شہریوں کے سفری اخراجات میں 100فیصد کمی ہوئی۔ بیرسٹر سیف، بی آر ٹی پشاور کی کامیابی میں حکومت خیبر پختون خوا، بی آر ٹی ملازمین، افسران، سروس پروائیڈرز، اور تمام سرکاری اداروں کی ان تھک محنت شامل ہے۔بیرسٹر سیف، اس سے قبل بی آر ٹی پشاور کو عالمی ٹرانسپورٹ ادارے کی جانب سے سسٹینبل ٹرانسپورٹ ایوارڈ میں اعزازی تذکرہ بھی حاصل ہوا۔ بیرسٹر سیف
اقوام متحدہ برائے خواتین کی جانب سے خواتین کو بہترین اور محفوظ سفری سہولت دینے پر بھی ایوارڈ دیا گیا۔ بیرسٹر سیف، بی آر ٹی کو ملنے والے ایوارڈ میں میڈیا کا بہت اہم کردار ہے۔ بیرسٹر سیف، بی آر ٹی پشاور بارے منفی پراپیگنڈا کرنے اور تنقید کرنے والوں کو کارکردگی سے رد کیا۔ بیرسٹر سیف، بے شک کامیابی منجانب اللہ ہے۔ بیرسٹر سیف
کسی بھی بی آر ٹی سسٹم کیلئے گولڈ سٹینڈرڈ سروس کا درجہ ملنا سب سے بڑا اعزاز ہوتا ہے۔ بیرسٹر سیف
پشاور بی آر ٹی پاکستان کیلئے تیسری بار بڑا عزاز گولڈ سٹینڈرڈ بی آر ٹی ایوارڈ حاصل کرنے والا دنیا کا 7واں ملک پاکستان بن گیا
RELATED ARTICLES