Wednesday, June 7, 2023
HomeNational newsخاتون ہوکر ہم پر اے سی تعینات ہوئی، ہم کسی خاتون کو...

خاتون ہوکر ہم پر اے سی تعینات ہوئی، ہم کسی خاتون کو اے سی یا ڈی سی نہیں مانتے! مانسہرہ خاتون اسسٹنٹ کمشنر ماروی شیر پر حملہ

مانسہرہ میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر ماروی شیر ملک حملے میں زخمی ہو گئیں، ملزمان نے لیڈی اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو کئی بار اوور ٹیک کیا، ملزمان خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی تصاویر اور ویڈیو بھی بناتے رہے اور پھر غازی کوٹ میں 3 افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔
ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے سامنے اپنی گاڑی روک کر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یہ خاتون ہوکر ہم پر اے سی تعینات ہوئی، ہم کسی خاتون کو اے سی یا ڈی سی نہیں مانتے، تلخ کلامی کے دوران ایک ملزم نے اے سی کو گولی مارنے کی دھمکی بھی دی اور کھینچا تانی کے دوران لیڈی اسسٹنٹ کمشنر ماروی شیر ملک کا ہاتھ زخمی ہوگیا، ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر کے گارڈ پر تشدد کرکے اس کا بازو توڑ دیا جبکہ موقع پر موجود افراد نے تینوں ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments