Friday, January 27, 2023
Homeaaj ka akhbaarاسی مہینے پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں! تحلیل ہو جائیں گی

اسی مہینے پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں! تحلیل ہو جائیں گی

“الیکشن کراؤ ملک بچاؤ” ،مسرت جمشید چیمہ کی قیادت میں احتجاجی ریلی

اسی مہینے پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی شفقت محمود

دم درود پڑھنے سے ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہونگے معاشی استحکام سیاسی استحکام سے ہی ممکن ہے مسرت جمشید چیمہ

سیاسی استحکام سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔ دم درود پڑھنے سے ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہونگے۔ تحریک انصاف کی مہم پاکستان کو بچانے کیلئے ہے۔ ایک طرف اینٹی کرپشن ڈے منایا جا رہا تھا اور دوسری طرف کرپشن کے بادشاہ سلمان شہباز کا استقبال کرنے کی تیاریاں ہو رہی تھیں

ان خیالات کا اظہار ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے لبرٹی چوک میں الیکشن کراو ملک بچاؤ ریلی کے آغازکے موقع پر رہنما تحریک انصاف شفقت محمود کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا تجربہ کار ٹیم نے 8 ماہ میں 45 فیصد مہنگائی کر دی، 22 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کر دیا دیا۔ انہوں نے کہا 2کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں۔ الیکشن کروائے بغیر ان سے جان چھوٹنے والی نہیں، ہر پاکستانی اس کرپٹ حکومت سے چھٹکارا چاہتا ہے

شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 130 کی ریلی ہوشربا مہنگائی ، بے کار حکومت کے خلاف ہے۔ پی ڈی ایم حکومت نے پاکستان کو ایسے موڑ پر پہنچادیا ہے جس سے بدحالی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

آج سے سات مہینے پہلے پاکستان ترقی پرگامزن تھا۔ سالانہ قومی پیداوار میں چھ فیصد اضافہ، ٹیکسٹائل اور کنسٹرکشن انڈسٹری عروج پر تھی اور صرف سات مہینے میں ملک کو تباہ کر دیا گیا۔ اس وقت عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے ہر طرف لوگ بے روزگار نظر آرہے ہیں۔

پی ڈی ایم رہنماؤں نے اپنے اور اپنے بچوں کے مقدمات ختم کروائے۔شریف خاندان اور آصف زرداری کی لوٹ مار پر نیب کیسز بدل کر پردہ ڈال دیا گیا۔ ایک لٹیرا جو چار سال سے فرار تھا آج واپس آگیا۔

سولہ ارب روپیہ شریف فیملی کے اکاؤنٹس سے نکلے وہ کیسز بھی ختم کر دیئے گئے اور مقدمے کے گواہ اس جہان سے رخصت ہو گئے۔ ملک کو بچانے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے فوری الیکشن کا انعقادکروایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جب جمہوری ملکوں میں بحران آتا ہے تو عوام کی مرضی کی حکومت لائی جاتی ہے۔ پاکستان میں بھی نئی حکومت استحکام لائے گی۔

انہوں نے کہا اسی مہینے پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی۔ یہ ڈرے ہوئے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے عمران خان ہر صورت اگلے انتخابات میں جیتے گا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments