سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلاف رائے رکھنے والوں پر حکومتی طاقت کا استعمال آمرانہ ذہنیت کی عکاسی ہے، اگر کسی میں تنقید سننے کا حوصلہ نہیں ہے تو سیاست کرنا چھوڑ دے، آصف علی زرداری نے کہا کہ محسن بیگ کو جس انداز میں گرفتار کیا گیا قانون سے ماوراء ہے، عمران خان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ کٹھ پتلی ہوتے ہوئے بھی خود کو آمر سمجھتا ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور صحافی محسن بیگ کو رہا کرے.
تنقید سننے کا حوصلہ نہیں تو سیاست کرنا چھوڑ دیں اختلاف رکھنے والوں پر طاقت کا استعمال آمرانہ ذہنیت کی عکاسی ہے، آصف علی زرداری
RELATED ARTICLES