پی ایس ایل واٹر بورڈ انتظامات پی سی بی پیغام
جی ایم پی سی بی نیشنل اسٹیڈیم ارشد خان کا سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد سمیت واٹر بورڈ انتظامیہ سے اظہار تشکر
پی ایس ایل ایونٹ کو کامیاب بنانے میں واٹر بورڈ انتظامیہ کا بہت بڑا کردار ہے۔ جی ایم پی سی بی ارشد خان کا پیغام
واٹر بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں فراہمی و نکاسی آب کے کافی اچھے اقدامات کیے گئے۔ پی سی بی حکام
واٹر بورڈ کی جانب سے بھرپور تعاون کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے پوری انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پی سی بی
انچارج ہائیڈرنٹس سیل، فوکل پرسن سی ای او واٹر بورڈ برائے پی ایس ایل، ایگزیکٹیو انجینئرز ورکشاپ ڈویڑن اور سیوریج گلشن اقبال نے بھرپور تعاون کیا۔ ارشد خان
پی ایس ایل کو نہ صرف ایک قابل ذکر کامیابی بلکہ ایک ناقابل یقین اور یادگار ایونٹ بنانے میں واٹر بورڈ نے مکمل تعاون کیا۔ پی سی بی حکام
پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحالی کی کوششوں میں واٹر بورڈ پی سی بی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عمل کو سراہتے ہیں۔ پی سی بی
واٹر بورڈ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یہ امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی یہ شراکت داری جاری رہے گی۔ ارشد خان
سی ای او واٹر بورڈ کی خصوصی ہدایت پر پی ایس ایل کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں بروقت بلا معاوضہ واٹر ٹینکرز فراہم کیے گئے۔ ترجمان واٹر بورڈ
پی ایس ایل کے دوران اسٹیڈیم کے اندر پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز، سیور کلینگ، جیٹنگ و سیکشن اور راڈنگ مشینیں موجود تھیں۔ ترجمان واٹر بورڈ