Sunday, September 24, 2023
HomeNational newsڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی خصوصی ہدایات اور عوامی...

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی خصوصی ہدایات اور عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر (سیکرٹریٹ انیل سعید) علاقہ کے مختلف ایریاز میں قیمتوں کے حوالے سے چیکنگ

اسلام آباد عوامی شکایات پر،اسسٹنٹ کمشنر (سیکرٹریٹ) کی علاقہ کے مختلف ایریاز میں قیمتوں کے حوالے سے خصوصی چیکنگ کی گئی مزیدپولی تھین بیگز کے غیر مجاز استعمال اور COVID-19 SOPs کی پابندی کی جانچ کی۔خلاف ورزی کرنے والے تین افراد گرفتار۔ایک ریسٹورنٹ اور دکان سیل کردی گئی تفصیلات کے مطابق آئی سی ٹی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی خصوصی ہدایات پر اور عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر (سیکرٹریٹ انیل سعید) نے بہارہ کہو کے علاقہ میں اٹھال چوک، جھگی اسٹاپ اور بھیرہ پل، میں قیمتوں کے حوالےسے خصوصی چیکنگ کی گئی۔جس میں پولی تھین بیگز کے غیر مجاز استعمال اور COVID-19 SOPs کی پابندی کی جانچ کی گئی۔ خلاف ورزی کرنے والے03 افرادکو گرفتارکیاگیا۔دوران کاروائی ایک ریسٹورنٹ اور دکان سیل کر دی گئی۔ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانہ اور تنبیہ کیاگیا ہے۔ کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔اس حوالے سے اے سی سیکرٹریٹ انیل سعید کا کہنا تھا کہ کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔رپورٹ

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments