صدر جے آئی یوتھ کراچی ہاشم یوسف ابدالی کا کراچی پریس کلب کے باہر سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی
کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب
سویڈن آزادی اظہار رائے کے نام پر قرآن کی بے حرمتی کی جارہی ہے
سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے
قرآن کی حرمت کی خاطر تمام عالم اسلام کے مسلمان جان دینے لیے تیار ہیں
سویڈن میں ہونے والے واقعہ کے خلاف کراچی کے عوام بھی سراپا احتجاج ہیں
اسلام امن و سلامتی اور بھائ چارگی کا درس دیتا ہے
اسلام دیگر مذاہب کے لوگوں کے احترام کا بھی درس دیتا ہے
شعائر اسلام کے خلاف سازش کرنے والے مسلمانوں کو ابھارنے کی کوشش کررہے ہیں
مسلمان کسی صورت بھی شعائر اسلام کے خلاف بے حرمتی قبول نہیں کریں گے
ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام امت مسلمہ ایک کلمہ کی بنیاد پر متحد ہوجائیں تاکہ پھر سے ایسے ناپاک اقدام
کرنے کی جرات نہ ہو