Tuesday, October 3, 2023
HomeNational news٣٠٠٠ کلو گرام حیش برآمد بین الاقوامی منڈی میں اس منشیات...

٣٠٠٠ کلو گرام حیش برآمد بین الاقوامی منڈی میں اس منشیات کی مالیت لگ بھگ ٤٥ کروڑ پاکستانی روپے ہے

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹم انٹیلی جنس کا مشترکہ انسداد منشیات آپریشن*

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹمز انٹیلی جنس کی منشیات کے خلاف بڑی کاروائی ۔ جس میں کسٹم انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاعات فراہم کیں۔ آپریشن کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں 7 سمگلروں کو گرفتار کیا گیا اور ایک غیرملکی کشتی سے تقریباً 3000 کلو گرام حشیش برآمد کر لی گئی۔ بین الاقوامی منڈی میں اس منشیات کی مالیت لگ بھگ 45 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔ برآمد کی گئی منشیات کو سمگلروں کے ساتھ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا ہے جس میں گرفتار کیے گئے افراد میں سے کسی کے بھی دیگر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تحقیقات اور قانونی کارروائیوں کی تکمیل شامل ہے۔
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹمز انٹیلی جنس کا کامیاب آپریشن جس کے نتیجے میں منشیات برامد کی گئ، اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ ہم چوکس ہیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی اور مقاصد کے لیے پاکستانی پانیوں کے استعمال کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمندر میں قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے اپنی قومی فرائض اور ذمہ داریوں کو نبھاتی رہے گی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments