اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ نے مالی سال 2026-27 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔ یہ بجٹ 9800 ارب روپے کا ہے جو اب تک کا سب سے بڑا بجٹ ہے۔ تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچے کے لیے زیادہ فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ کے مطابق اس بجٹ میں عام شہری کی فلاح کو سب سے اہمیت دی گئی ہے۔ مختلف سیکٹرز میں ریلیف دیکھی ی جائے گی جبکہ سرکاری اخراجات میں کمی لای جائے گی۔ حزب اختلاف نے بجٹ میں مزید ٹیکسوں کی تجویز پر تنقید کی ہے۔




